02 جون ، 2023
سندھ کے محکمہ بلدیات نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری بلدیات نجم شاہ کے مطابق تیس جون تک پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر جائیداد ضبطی اور نیلامی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھ سو اسکوائرفٹ کے فلیٹس اور ایک سو بیس گز تک کے مکانوں کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔
سکریٹری بلدیات نجم شاہ کا کہنا تھا کہ رہائشی مکانوں پر ٹیکس استثنیٰ صرف مالک کے اپنے ذاتی استعمال میں ہونے پر ہوگا، کرائے پر دی گئی ہر سائز کی جائیداد پر پراپرٹی ٹیکس لاگو ہوگا۔