Time 02 جون ، 2023
پاکستان

کے پی کے سابق وزیراعلیٰ اور سابق وزرا کے پاس محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کا انکشاف

غیرمجازسابق وزیراعلیٰ، سابق وزرا اور سابق ارکان اسمبلی سے گاڑیاں فوری واپس لی جائیں، محکمہ ایکسائز نے ڈی جی ایکسائز کو خط لکھ دیا— فوٹو:فائل
غیرمجازسابق وزیراعلیٰ، سابق وزرا اور سابق ارکان اسمبلی سے گاڑیاں فوری واپس لی جائیں، محکمہ ایکسائز نے ڈی جی ایکسائز کو خط لکھ دیا— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمودخان، اسپیکرمشتاق غنی، سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، سابق صوبائی وزرا، سینیٹرز اور سابق ارکان اسمبلی کے پاس محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ ایکسائز نے ڈی جی ایکسائز کو گاڑیوں کی جلد واپسی یقینی بنانے سے متعلق عمل درآمد کیلئے خط ارسال کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں سینیٹرز، سابق صوبائی وزرا و سابق ارکان اسمبلی کے پاس اب تک موجود ہیں لہٰذا ان سے گاڑیاں فوری طور پر واپس لی جائیں۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق سابق وزرا غیرمجازافراد میں شامل ہیں یہ محکمے کی گاڑیاں نہیں رکھ سکتے۔

مزید خبریں :