02 جون ، 2023
پولیس نے خیبرپختونخوا کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا، ان پر ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمود جان پر ایک شخص کے قتل اور اقدام قتل کے 2 مقدمات درج ہیں، مقدمے میں نامزد دیگر 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ٹرائل پشاور سے ڈی آئی خان منتقل کیا گیا تھا۔
تھانہ کینٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کو ریگی تھانہ پشاور کے حوالے کردیا۔