Geo News
Geo News

Time 04 جون ، 2023
پاکستان

کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

ملتان، جہانیاں اور  راجن پور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے،کوہلو میں بارش اور  ژالہ باری سے فصلوں اور  باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

راجن پور میں فلڈکنٹرول روم کے مطابق برساتی نالہ کاہا سلطان سے 6 ہزار کیوسک سیلابی ریلاگزر رہا ہے، سیم نالوں کے حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا۔

دوسری جانب  گلگت بلتستان کے علاقے استور میں کئی روز سے جاری بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ہے جس کے بعد علاقے میں  بڑی تعداد میں سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔