04 جون ، 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش لیگ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر دیکھنے والوں کا دل موہ لیا۔
شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں ہیں جہاں وہ لیگ ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ناٹنگھم شائر کا مقابلہ وورسیسٹر شائر سے ہوا جس میں فاتح تو وورسیسٹر شائر رہی لیکن چرچے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہونے لگے، چاہے پھر وہ کھیل کا میدان ہو یا سوشل میڈیا، ہر جگہ شاہین آفریدی کی بیٹنگ کا چرچہ ہونے لگا۔
شاہین آفریدی نے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے جب کہ ان کی اس دھواں دھار اننگز میں چار چھکے بھی شامل تھے جو انہوں نے وورسیسٹر شائر کے کیوی اسپنر مائیکل بریسول کے ایک ہی اوور میں لگائے۔
انگلش لیگ میں جہاں شائقین ان کی بیٹنگ کے پرستار ہو رہے ہیں وہیں شاہین کی بولنگ کئی مداحوں کو پریشان کر رہی ہے۔
اس میچ میں بھی شاہین نے 4 اوورز میں 45 رنز دیے جب کہ ایک وکٹ ہی حاصل کرسکے، اگر لیگ کے باقی میچز کی بات کی جائے تو فاسٹ بولر نے اب تک پانچ میچز کھیل کر صرف پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
مداحوں کا ماننا ہے کہ شاہین آفریدی کی خاصیت ان کی بولنگ ہے اور وہ اس میں نایاب ہیں، اسی لیے انہیں صرف اسی پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔
آئیے مداحوں کے کچھ تبصرے ملاحظہ کرتے ہیں۔