کھیل
Time 04 جون ، 2023

بھارت میں ٹرین حادثے پر حسن علی کا اظہار افسوس

ٹرین کو یہ حادثہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا تھا جہاں دو مسافر ٹرینیں ایک ٹریک پر آکر آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 250 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے/ فائل فوٹو
 ٹرین کو یہ حادثہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا تھا جہاں دو مسافر ٹرینیں ایک ٹریک پر آکر آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 250 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے/ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالر حسن علی نے بھارت میں ٹرین حادثے میں ہونے والی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹر حسن علی نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ٹوئٹر پر  بھارتی ٹرین حادثے کی تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں پیش آئے ٹرین حادثے کا سن کر دکھ ہوا۔

انہوں نے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اللہ مرنے والوں کے لواحقین کو صبر عطا کرے۔

واضح رہے ٹرین کا یہ حادثہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا تھا جہاں دو مسافر ٹرینیں ایک ٹریک پر آکر آپس میں ٹکرا گئیں اور حادثے کے بعد مسافر بوگیاں دوسرے ٹریک پر کھڑی مال گاڑی پر چڑھ گئی تھیں۔

حادثے کے نتیجے میں 250 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 900 کے قریب بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :