Time 04 جون ، 2023
کاروبار

کافی عرصے بعد ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

اس ہفتے سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا / رائٹرز فوٹو
اس ہفتے سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا / رائٹرز فوٹو

پاکستان میں رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

مجموعی طور پر ملک میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولے سونے کے بھاؤ میں 4 ہزار 8 سو روپے کی کمی ہوئی اور ہفتے کے اختتام پر قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے تھی مگر 29 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 17 سو روپے کی کمی آئی اور اس وقت قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

30 مئی کو بھی سونے کے فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی آئی جس کے بعد وہ 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا۔

31 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔

اگلے دن یعنی یکم جون کو فی تولہ قیمت میں 5400 روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔

اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی۔

2 جون کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

ہفتے کے اختتام یعنی 3 جون کو 1600 روپے کمی سے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

مزید خبریں :