Time 04 جون ، 2023
کھیل

بھارت کیخلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو فائل
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو فائل

بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی نے بتایا کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جوش ہیزل ووڈ ٹیسٹ کھیلنے کے قریب تھے لیکن ٹریننگ کے دوران اندازہ ہوا کہ وہ فائنل کے لیے مکمل فٹ نہیں ہیں۔

جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جوش ہیزل ووڈ کی جگہ مائیکل نیسر کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے تاہم جوش ہیزل ووڈ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :