Geo News
Geo News

Time 04 جون ، 2023
پاکستان

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا 27 اگست کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی— فوٹو:فائل
کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی— فوٹو:فائل

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے 27 اگست کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

فیصلہ صدر پی ایم اینڈ ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اور دیگر معاملات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ایم ڈی کیٹ کا نصاب پچھلے سال کے امتحان جیسا ہی رہے گا۔

کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔