Time 04 جون ، 2023
کھیل

کرکٹ آسٹریلیا کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم میں بابر شامل، کوہلی کو جگہ نہ ملی

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا کپتان فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا کپتان فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا کپتان فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو مقرر کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عثمان خواجہ، دیموتھ کرونا رتنے، جو روٹ، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا اور بھارت کے رویندرا جڈیجا، روی چندرن ایشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے نامور بلے باز ویرات کوہلی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فوقیت دی گئی ہے۔

بابر اعظم نے 2021 سے 2023 کے دوران 14 ٹیسٹ میچز میں 1500 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔ 

مزید خبریں :