05 جون ، 2023
کراچی میں مزاحیہ اداکار ولی شیخ کو لوٹ لیا گیا۔
ناردرن بائی پاس کےقریب مسلح افراد اداکار ولی شیخ سے پیسے،موبائل فون اور گھڑی چھین کر لےگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام میں پیش آیا تھا جس کی بروقت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
دوسری جانب ولی شیخ کا کہنا ہے کہ ڈاکو نقدی، موبائل اور گھڑی لے گئے۔
گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے واقعہ کی ہر زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے ، جائے وقوع کے قریب پولیس پیٹرولنگ کرتی ہے۔ ہر ممکن کوشش ہے کہ اداکار کا قیمتی سامان لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے سامان واپس دلوایا جاسکے ۔
رپورٹس کے مطابق کے مطابق واردات کا مقدمہ تھانہ گلشن معمار میں درج کرکے پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردیں۔