Time 05 جون ، 2023
پاکستان

اگرعدالت سمجھتی ہے پی ٹی آئی پر پابندی ہونی چاہیےتو خس کم جہاں پاک: مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں پر حملہ کیا، آرمی ایکٹ تو حرکت میں آئےگا،مولانا فضل الرحمان،فوٹو: فائل
پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں پر حملہ کیا، آرمی ایکٹ تو حرکت میں آئےگا،مولانا فضل الرحمان،فوٹو: فائل

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریاستی اداروں پر حملہ کیا، آرمی ایکٹ تو حرکت میں آئےگا، پابندی کا فیصلہ عدالت کوکرنا ہے اگر عدالت سمجھتی ہے پابندی ہونی چاہیے تو خس کم جہاں پاک۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  الیکشن کب ہوں گے ؟ یہ پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہوگا، الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے دیکھنا ہوگا ملک کو نئے ہنگاموں کی بھینٹ چڑھانا ہے یا معیشت کو کھڑا کرنا ہے؟

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات نہ پہلے کر رہے تھے نہ اب کریں گے، پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ عدالت کوکرنا ہے، اگر عدالت سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی ہونی چاہیے تو خس کم جہاں پاک۔

ان کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں، علاقائی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں، عوام سمجھ رہے ہیں کہ ملک کو دلدل کی طرف کس نے دھکیلا، امید پیدا ہوگئی ہےکہ معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

مزید خبریں :