05 جون ، 2023
ٹک ٹاک وہ سوشل میڈیا ایپ ہے جو حالیہ برسوں میں بہت تیزی سے مقبول ہوئی ہے اور نوجوان اس سے پیسے بھی کما رہے ہیں۔
اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2021 میں ایک ارب تک پہنچ گئی تھی اور متعدد نوجوان اس کی بدولت اسٹار بن گئے ہیں۔
مگر ضروری نہیں کہ آپ کو ٹک ٹاک سے کمانے کے لیے لاکھوں فالوورز کی ضرورت ہو۔
درحقیقت کم فالوورز والے اکاؤنٹ بھی ٹک ٹاک سے پیسے کما سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے کئی پروگرامز کی پیشکش کی جا رہی ہے جیسے ایڈ ریونیو شیئرنگ پروگرام، سبسکرپشن فیچر فار اسٹریمرز، ورچوئل گفٹ پراڈکٹس اور دیگر۔
ہر پروگرام کے لیے فالوورز اور ویڈیوز کی تعداد مختلف ہے۔
ٹک ٹاک کریٹیر فنڈ : اس کے لیے صارف کی کم از کم عمر 18 سال ہونا ضروری ہے جبکہ 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ 30 دن کے دوران کم از کم ایک لاکھ ویڈیو ویوز جیسی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
ایڈ ریونیو شیئرنگ پروگرام یا ٹک ٹاک پلس : اس کے لیے کم از کم عمر 18 سال جبکہ ایک لاکھ فالوورز کی ضرورت ہوگی، اسی طرح گزشتہ 30 دن کے دوران کم از کم 5 ویڈیوز کا پوسٹ ہونا بھی لازمی شرط ہے۔
ٹک ٹاک لائیو سے سبسکرپشن ریونیو : اس کے لیے 18 سال کی عمر اور کم از کم ایک ہزار فالوورز لازمی شرائط ہیں۔
لائیو اسٹریم میں ورچوئل گفٹ کا حصول : اس کے لیے بھی کم از کم عمر 18 سال جبکہ ایک ہزار فالوورز کی شرط پوری کرنا ہوگی۔
دیگر ویڈیوز پر گفٹس کا حصول : اس پروگرام کے لیے کم از کم عمر 18 سال جبکہ فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونا ضروری ہے۔
ویڈیو پر tips : اس کے لیے 18 سال عمر اور ایک لاکھ فالوورز کی ضرورت ہوگی۔
ایک منٹ سے زیادہ طویل ویڈیوز کا پروگرام : اس پروگرام کے لیے کم از کم 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ 30 دن کے دوران ایک لاکھ ویڈیو ویوز کی شرائط پورا کرنا ہوں گی، البتہ اس پروگرام (اس کا نام کریٹیویٹی پروگرام ہے) میں شامل ہونے پر کریٹیر فنڈ کا حصہ بننا ممکن نہیں ہوگا۔
ایفیکٹ کریٹیر پروگرام : یہ پروگرام ابھی امریکا، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور جرمنی میں دستیاب ہے۔
اس میں شمولیت کے لیے کم از کم عمر 18 سال ہونا ضروری ہے۔