میئر کراچی کا امیدوار نامزد ہونے کے بعد مرتضیٰ وہاب کا بیان

میں کراچی کا شہری ہوں اور شہر میری رگوں میں ہے، اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں کہ اپنے شہر کی بہتری کے لیے کام کروں: مرتضیٰ وہاب۔ فوٹو فائل
میں کراچی کا شہری ہوں اور شہر میری رگوں میں ہے، اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں کہ اپنے شہر کی بہتری کے لیے کام کروں: مرتضیٰ وہاب۔ فوٹو فائل

میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کا امیدوار نامزد ہونے کے بعد مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے مختلف شہروں کے لیے اپنے نامزد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں مرتضیٰ وہاب کا نام میئر کراچی کے لیے چنا گیا ہے جبکہ ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلمان مراد ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ میئر کیلئے نامزد کرنے پر بلاول بھٹو، آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں کراچی کا شہری ہوں اور شہر میری رگوں میں ہے، اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں کہ اپنے شہر کی بہتری کے لیے کام کروں۔

ان کا کہنا تھا میں عہد کرتا ہوں کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پورے شہر کو آگے لیکر جاؤں گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا میئر تمام متعلقہ اداروں کا چیئرمین ہو گا، سندھ حکومت سمیت وفاق کو ساتھ لیکر چلیں گے، شہر میں لوگوں کے دلوں کوجوڑنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :