روسی تیل کے پاکستان پہنچنے کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے مئی 24 کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بحری جہاز 27 مئی کو عمان پہنچے گا/ فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے مئی 24 کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بحری جہاز 27 مئی کو عمان پہنچے گا/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: روس سے پاکستان پہنچنے والے ایک لاکھ ٹن خام تیل کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے کیونکہ بحری جہاز ابھی تک عمان نہیں پہنچ پایا ہے۔

 یہ بات سرکاری محکمے کے ایک اعلیٰ افسر نے دی نیوز کو بتائی کہ بحری جہاز کل 7 جون کو عمان کی بندر گاہ پہنچے گا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے مئی 24 کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بحری جہاز 27 مئی کو عمان پہنچے گا جس کے بعد چھو ٹے بحری جہاز وں میں روسی خام تیل پاکستان کی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچے گا او ر اس میں تقریباً 2 ہفتے لگیں گے۔

پہلی روسی تیل کی کھیپ ایک لاکھ ٹن خام تیل لانے کے بارے میں اطلاعات غلط معلومات کی بنیاد پر بتائی گئی تھیں۔

مزید خبریں :