پاکستان

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن کراچی کے جنوب سے 1500 کلومیٹر دور ہے، ڈپریشن 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ڈپریشن سے بننے والا ممکنہ طوفان شمال اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرےگا، طوفان سے اب تک پاکستان کے ساحلی علاقےکو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔

خیال رہےکہ طوفان کا نام بنگلا دیش کےتجویز کردہ لفظ 'بائے پر جوائے' رکھا جائےگا جس کا مطلب تباہی کے ہیں۔

مزید خبریں :