06 جون ، 2023
ہالی وڈ کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے منہ میں لائیو کانسرٹ کے دوران مکھی چلی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکا کے شہر شکاگو میں اتوار کے روز ٹیلر سوئفٹ کے لائیو کانسرٹ کے دوران پیش آیا جس دوران عوام کا سمندر ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس کیلئے موجود تھا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کانسرٹ ٹیلر سوئفٹ مداحوں سے مخاطب تھیں تاہم اس دوران ان کے منہ میں مکھی چلی گئی جس کے بعد گلوکارہ کھانسنے لگیں۔
گلوکارہ نے ہنستے ہوئے اپنی کھانسی کی وجہ بھی بتادی کہ انہوں نے کوئی مکھی نگل لی ہے، لیکن یہ مزے دار تھی جس پر ان کے مداح قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
بتایا جارہا ہے کہ بعد ازاں ٹیلر سوئفٹ نے اپنا پروگرام بھی جاری رکھا۔