جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے مزید مجوزہ نام سامنے آگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے مزید مجوزہ نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے 'پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی' اور  'پاکستان مسلم لیگ جناح' کے نام زیر غور ہیں۔

اس سے قبل نئی سیاسی جماعت کے لیے 'عوام دوست پارٹی' اور 'پاکستان انصاف پارٹی' کے مجوزہ نام بھی سامنے آچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات  حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، جہانگیر ترین اور دیگر قیادت لاہور پہنچ گئی ہے، نئی سیاسی جماعت کی  تشکیل، نام اور دیگر امور کو آج حتمی شکل دے دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سےکل تک نئی پارٹی کا اعلان کیے جانےکا امکان ہے، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :