Time 07 جون ، 2023
انٹرٹینمنٹ

وہ اداکار جس نے امیتابھ، شاہ رخ اور سلمان سے بھی پہلے ایک کروڑ روپے معاوضہ لینا شروع کیا

اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ پہلی مرتبہ ایک کروڑ معاوضہ لینے والے اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان یا پھر عامر خان میں سے کوئی ایک ہیں تو آپ بلکل بھی نہیں جانتے— فوٹو: فائل
اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ پہلی مرتبہ ایک کروڑ معاوضہ لینے والے اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان یا پھر عامر خان میں سے کوئی ایک ہیں تو آپ بلکل بھی نہیں جانتے— فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک زمانے تک امیتابھ بچن کا طوطی بولتا تھا اور پھر خانز کا زمانہ آیا اور انہوں نے انڈسٹری میں اپنا ڈنکا بجایا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون سا اداکار ہے جس نے سب سے پہلے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا؟

اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ وہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان یا پھر عامر خان میں سے کوئی ایک ہیں تو آپ بلکل بھی نہیں جانتے۔

آج کل تو  عام طور پر  یہ خبریں سننے کو مل جاتی ہیں کہ فلاں اداکار یا اداکارہ نے اپنی فلم کیلئے 100 کروڑ معاوضہ لیا، فلاں نے 150 کروڑ لیکن اپنی فلم کیلئے پہلی مرتبہ ایک کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ لینے والا اداکار نہ تو امیتابھ بچن ہے اور نہ ہی کوئی خان بلکہ اس کا تعلق جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے ہے۔

ساوتھ فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار چرن جیوی وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔

میگا اسٹار چرن جیوی وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل
میگا اسٹار چرن جیوی وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل

1992 میں اپنی  فلم آپدبندوودھو (Aapadbandhavudu) کیلئے انہوں نے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا تھا اور اسے ایک میگزین نے’Bigger than Bachan‘ کے عنوان سے اپنے سرورق پر شائع تھا۔

کے وشوناتھ کی فلم میں چرن جیوی نے  میں میناکشی شیشادھری کے مقابلے میں مادھو کا کردار نبھایا تھا جو کہ ایک میوزیکل رومانس پر مبنی فلم تھی۔

دوسرے نمبر پر ساؤتھ کے ہی کمل ہاسن تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔

دوسرے نمبر پر ساؤتھ کے ہی کمل ہاسن تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل
دوسرے نمبر پر ساؤتھ کے ہی کمل ہاسن تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل

کمال ہاسن کے بعد تیسرے نمبر پر اداکار رجنی کانت وہ اداکار تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔

تیسرے نمبر پر اداکار رجنی کانت وہ اداکار تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل
تیسرے نمبر پر اداکار رجنی کانت وہ اداکار تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل

جی ہاں چوتھے نمبر پر آتے ہیں امیتابھ بچن جنہوں نے 1995 میں اپنی فلم کیلئے پہلی مرتبہ ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا، اس سے قبل انہیں 80، 90 لاکھ معاوضہ دیا جاتا تھا۔

چوتھے نمبر پر آتے ہیں امیتابھ بچن جنہوں نے 1995 میں اپنی فلم کیلئے پہلی مرتبہ ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل
چوتھے نمبر پر آتے ہیں امیتابھ بچن جنہوں نے 1995 میں اپنی فلم کیلئے پہلی مرتبہ ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل

امیتابھ کے بعد پانچویں نمبر پر آتے ہیں ’بالی وڈ کے بادشاہ‘ شاہ رخ خان جنہوں نے 90 کی دہائی کے اواخر میں اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔

پانچویں نمبر پر آتے ہیں ’بالی وڈ کے بادشاہ‘ شاہ رخ خان تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل
پانچویں نمبر پر آتے ہیں ’بالی وڈ کے بادشاہ‘ شاہ رخ خان تھے جنہوں نے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل

چھٹے نمبر پر ہمارے ’دبنگ خان‘، ’بالی وڈ کے بھائی جان‘، سلمان خان وہ اداکار تھے جنہوں نے اپنا معاوضہ ایک کروڑ روپے وصول کیا۔

چھٹے نمبر پر سلمان خان وہ اداکار تھے جنہوں نے اپنا معاوضہ ایک کروڑ روپے وصول کیا — فوٹو: فائل
چھٹے نمبر پر سلمان خان وہ اداکار تھے جنہوں نے اپنا معاوضہ ایک کروڑ روپے وصول کیا — فوٹو: فائل

ساتویں، آٹھویں نمبر پر ناگا ارجن اور وینکٹیش وہ اداکار تھے جنہوں نے 90 کی دہائی میں ایک، ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔

ساتویں، آٹھویں نمبر پر ناگا ارجن اور وینکٹیش وہ اداکار تھے جنہوں نے 90 کی دہائی میں ایک، ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل
ساتویں، آٹھویں نمبر پر ناگا ارجن اور وینکٹیش وہ اداکار تھے جنہوں نے 90 کی دہائی میں ایک، ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا— فوٹو: فائل

مزید خبریں :