07 جون ، 2023
پاکستان میں سالانہ 956 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہوتا ہے۔
بین الاقوامی ریسرچ ادارے اپسوس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں میں رئیل اسٹیٹ، چائے، سگریٹ، ٹائرز، آئل اور فارما کے سیکٹر شامل ہیں۔
ریسرچ ادارے اپسوس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف رئیل اسٹیٹ میں ایک سال کا 500 ارب روپے کا ٹیکس چوری کیا جاتا ہے، سگریٹ انڈسٹری میں 240 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہوتا ہے۔
اپسوس کی رپورٹ کے مطابق چائے کی انڈسٹری میں 45 ارب روپے، دواؤں کے شعبے میں 65 ارب روپے، ٹائرز اور آئل سیکٹر میں 106 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی جا رہی ہے۔