Time 07 جون ، 2023
پاکستان

علیم خان کے گھر عشائیے میں پی ٹی آئی کے کون کون سے سابق رہنما شریک ہوئے؟

عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی سمیت 100 کے قریب رہنما شریک ہوئے— فوٹو: سوشل میڈیا
عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی سمیت 100 کے قریب رہنما شریک ہوئے— فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوگئی اور استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

فواد چوہدری اور سابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر کیانی بھی شریک ہوئے— فوٹو:سوشل میڈیا
فواد چوہدری اور سابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر کیانی بھی شریک ہوئے— فوٹو:سوشل میڈیا

عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔

ملتان سے سابق ایم پی ایز ظہیرالدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ اور دیگر نے بھی عشائیے میں شرکت کی— فوٹو:سوشل میڈیا
ملتان سے سابق ایم پی ایز ظہیرالدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ اور دیگر نے بھی عشائیے میں شرکت کی— فوٹو:سوشل میڈیا

سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے۔

پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔

ترین گروپ ذرائع کے مطابق علیم خان کے گھر عشائیے میں فواد چوہدری اور سابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر کیانی بھی شریک ہوئے۔

ملتان سے سابق ایم پی ایز ظہیرالدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ اور دیگر نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔

مزید خبریں :