کیا سارہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کو ڈیٹ کررہی ہیں؟ اداکارہ نے سوال کا جواب دیدیا

گزشتہ کئی عرصے سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر خبریں سرگرم تھیں کہ شاید بھارتی کرکٹر شُبمن گل اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ کسی رشتے میں ہیں/ فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ کئی عرصے سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر خبریں سرگرم تھیں کہ شاید بھارتی کرکٹر شُبمن گل اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ کسی رشتے میں ہیں/ فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے بلآخر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کو ڈیٹ کرنے کے حوالے سے لب کشائی کردی۔

گزشتہ کئی عرصے سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر خبریں سرگرم تھیں کہ شاید بھارتی کرکٹر شبمن گل اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ کسی رشتے میں ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

اس حوالے سے نہ تو اداکارہ کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید کی گئی اور نہ ہی کرکٹر شبمن گل نے اس پر کچھ واضح طور پر کہا۔

اب اپنی نئی فلم 'ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے' کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ سے اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھی اپنی دادی شرمیلا ٹیگور کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کسی کرکٹر سے شادی کرنے کی خواہش مند ہیں؟

جواب میں اداکارہ نے کہا 'ان کے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ ان کا ہونے والا ساتھی کس شعبے سے منسلک ہے، وہ چاہے ڈاکٹر ہو، کرکٹر ہو، انجینئر ہو، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، بس میری اور اس کی اچھی بانڈنگ ہونی چاہیے'۔

میزبان نے سارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کے کسی کھلاڑی کو ڈیٹ کررہی ہیں؟ اگر نہیں تو کیا ارادہ رکھتی ہیں؟

سارہ علی خان نے سوال کے جواب میں کہا 'میں آپ سے سچ کہوں گی، مجھے لگتا ہے اور میں یہ یقین سے کہہ سکتی ہوں، میں ابھی تک اپنی زندگی میں کسی ایسے شخص سے نہیں ملی جس کے بعد مجھے لگا ہو کہ اس کے ساتھ پوری زندگی گزارنی ہے'۔

واضح رہے کہ شبمن گل کے ساتھ بھارتی میڈیا پر سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کا نام بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

مزید خبریں :