نابینا نجومی بابا وانگا کی اب تک کونسی پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں؟ ماہرین کیا کہتے ہیں؟

بابا وانگا کی پرورش رومانیہ میں ہوئی، تاہم جب وہ 12 برس کی تھیں تو رومانیہ میں شدید مٹی کا طوفان آیا جس میں وہ نابینا ہوگئیں__فوٹو: فائل
بابا وانگا کی پرورش رومانیہ میں ہوئی، تاہم جب وہ 12 برس کی تھیں تو رومانیہ میں شدید مٹی کا طوفان آیا جس میں وہ نابینا ہوگئیں__فوٹو: فائل

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف نابینا نجومی بابا وانگا کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ قدرت نے انہیں ایسی نعمت سے نوازا تھا کہ وہ مستقبل کا بتادیا کرتی تھیں، آنجہانی نجومی کی جہاں کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں، وہیں بہت ساری ایسی بھی تھیں جو سچ نہیں ہوئیں۔

بابا وانگا کی 1996 میں موت ہوگئی تھی، اس وقت ان کی عمر 75 برس تھی، لیکن مرنے سے قبل وہ  دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کر گئی تھیں ، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی۔

اس کے علاوہ  انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد اور 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی جیسی بڑی پیشگوئیاں کی تھیں جو پوری ہوئیں۔

بابا وانگا کی پوری ہونے والی پیشگوئیوں میں عالمی وبا کورونا وائرس اور 2022 کے حوالے سے  کی گئی پیشگوئیاں یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت سچ ثابت ہوئیں۔

بابا وانگا نابینا کیسے ہوئیں؟

رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی پرورش رومانیہ میں ہوئی، تاہم جب وہ 12 برس کی تھیں تو رومانیہ میں شدید مٹی کا طوفان آیا جس میں وہ نابینا ہوگئیں۔

نابینا نجومی کی پیشگوئیوں پر ماہرین کیا کہتے ہیں؟

آنجہانی نجومی کی پیشگوئیوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ وانگا کی پیشگوئیاں 68 فیصد درست ہیں، جب کہ ان کے پیروکار اسے تقریباً 85 فیصد درست قرار دیتے ہیں۔

وانگا کی سچ ثابت نہ ہونے والی پیشگوئیاں:

* ان کی غلط پیشگوئیوں میں سے ایک یہ تھی کہ امریکا کے 45 ویں صدر کو ایک ایسے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا جو ملک کو ہی لے ڈوبے گا،ملک ترقی یافتہ سے ترقی پذیر ہوجائے گا۔

تاہم امریکا کے 45ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بے شک اقتدار میں رہتے ہوئے کچھ بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن امریکا اب بھی اپنی جگہ قائم ہے۔

* بابا وانگا نے یہ بھی غلط پیشگوئی کی تھی کہ 1994 کے فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جن کے نام "B" سے شروع ہوں گے، جب کہ حقیقت میں فائنلسٹ برازیل اور اٹلی تھے۔

* وانگا کی غلط ثابت ہونے والی ایک پیشگوئی یہ بھی تھی کہ انہوں نے کہا تھا کہ 2010 اور 2014 کے درمیان جوہری جنگ ہوگی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

* نابینا نجومی نے 2016 میں یورپ کے خاتمے کی پیشگوئی  بھی کی تھی۔

مزید خبریں :