امید ہے پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے مطابق ہوگا: ایستر پیریز

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بورڈ کے جائزے سے پہلے پاکستان کو  بیرونی فنانسنگ کیلئے 6 ارب ڈالرکا فرق ختم کرنا ہوگا— فوٹو: فائل
نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بورڈ کے جائزے سے پہلے پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 6 ارب ڈالرکا فرق ختم کرنا ہوگا— فوٹو: فائل

پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستر  پیریز کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان کا آئندہ بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے مطابق ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو بجٹ پاس کرانے سے پہلےآئی ایم ایف بورڈ کےآخری جائزے کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بورڈ کے جائزے سے پہلے پاکستان کو  بیرونی فنانسنگ کیلئے 6 ارب ڈالرکا فرق ختم کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ کل(جمعہ کو) قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

بجٹ کا حجم 14 ہزار 550 ارب روپے تجویز کیا جا رہا ہے جبکہ مالی خسارہ جی ڈی پی کا سات اعشاریہ سات فیصد تجویزکیاجائے گا۔

ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو  2800 ارب روپے مختص کیا جا رہا ہے۔

سبسڈی کا حجم تقریباً 1300 ارب روپے تجویز کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ سبسڈی پاور کے شعبے کیلئے رکھی جا رہی ہے جو 976 ارب روپے ہو گی۔

مزید خبریں :