Time 09 جون ، 2023
پاکستان

حیدرآباد میں پلّا مچھلی کی چوری کی انوکھی واردات

حیدرآباد میں پلّا مچھلی کی  چوری کی انوکھی واردات ہوئی، چور مچھلی فروش کے فریج سے پلّا سمیت دیگر مچھلیاں چوری کر کے لے گئے۔

چور کوٹری بیراج سے قبل جامشورو روڈ پر مچھلی فروش کے اسٹالز پر رکھے فریزر سے ہزاروں روپے مالیت کی پلّا اور دیگر مچھلیاں چوری کر کے لے گئے۔

مچھلی فروش نوید ملاح کا کہنا ہے کہ رات گئے نامعلوم چور فریزر پر لگے لاک کو توڑ کر 10 پلّا اور 60 دیگر مچھلیاں چوری کر کے لے گئے جن کی مالیت ہزاروں روپے میں ہے۔

مزید خبریں :