وفاقی بجٹ: کابینہ نے کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے کم سے کم تنخواہ میں مزید 2 ہزار کا اضافہ کیا— فوٹو: فائل
وزیراعظم نے کم سے کم تنخواہ میں مزید 2 ہزار کا اضافہ کیا— فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے تنخواہوں اورپنشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہ میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 17سے اوپر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنشنرز کی پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نےکم سے کم تنخواہ میں مزید 2 ہزار کا اضافہ کردیا اور کابینہ نے کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

مزید خبریں :