10 جون ، 2023
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کاسامنا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو جوہری پروگرام سے متعلق معلومات غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے،جاسوسی، خفیہ دستاویزات کی مس ہینڈلنگ اور دیگر الزامات کا سامنا ہے۔
49 صفحات پر مشتمل فردجرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں، مبینہ طورپر غیرقانونی طور پر قبضہ میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں۔ فوجی حملہ ہونے کی صورت میں امریکا کے کمزوریوں کی اہم باتیں بھی فائلوں میں موجود تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید ہو سکتی ہے۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کیس میں گزشتہ روز دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
پراسیکیوٹر جیک اسمتھ کا کہنا ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، ٹرمپ دستاویزات کیس کا اسپیڈی ٹرائل ہونا چاہیے۔