Time 10 جون ، 2023
کاروبار

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم لیوی، ٹیٹرا پیک دودھ اور کھانے پکانے کے تیل پر ٹیکس کی وضاحت کردی

ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا، نئے ٹیکس اقدامات صرف 200 ارب روپے کے ہیں: اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس/ فائل فوٹو
ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا، نئے ٹیکس اقدامات صرف 200 ارب روپے کے ہیں: اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں پیٹرولیم لیوی، ٹیٹرا پیک دودھ اور کھانے پکانے کے تیل پر ٹیکس سے متعلق وضاحت کردی۔

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں اور ٹیٹراپیک دودھ پر 9 فیصد ٹیکس نہیں لگایا جب کہ کھانے پکانے کے تیل سے سیلزٹیکس نہیں ہٹایا۔

انہوں نے کہا کہ دودھ پر سیلز ٹیکس لگانے کی صرف تجویز تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا، نئے ٹیکس اقدامات صرف 200 ارب روپے کے ہیں جن میں 175 ارب ڈائریکٹ ٹیکسز ہیں، 9200 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حساب کتاب سے رکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آپ ٹھیکیدار لائیں جو 12 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کر دے ،ایف بی آر کو ایک سال کی چھٹی پر بھیج دیں گے۔


مزید خبریں :