وفاقی بجٹ سے لنڈے کا کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا: اسپیکر بلوچستان اسمبلی

اب لوگوں کو لنڈے کا کاروبار کرنا چاہیے کیونکہ جوتے، موزے سمیت ان اشیا پر رعایت دی گئی ہے جن کا تعلق لنڈے کے کاروبار سے ہے: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی/ فائل فوٹو
 اب لوگوں کو لنڈے کا کاروبار کرنا چاہیے کیونکہ جوتے، موزے سمیت ان اشیا پر رعایت دی گئی ہے جن کا تعلق لنڈے کے کاروبار سے ہے: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی/ فائل فوٹو

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر دلچپسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ سے لنڈے کے کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایک موقع پر اسپیکر میر جان محمد جمالی نے وفاقی بجٹ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ سے لنڈے کا کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ جوتے، موزے سمیت ان اشیا پر رعایت دی گئی ہے جن کا تعلق لنڈے کے کاروبار سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب لوگوں کو لنڈے کا کاروبار کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :