Time 11 جون ، 2023
پاکستان

سندھ حکومت نے بجٹ میں کراچی کیلئےکتنا فنڈ مختص کیا ہے؟

مشکل مالی حالات کے باوجود بھی کوشش کی ہے کہ عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرسکیں :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ/فوٹوفائل
 مشکل مالی حالات کے باوجود بھی کوشش کی ہے کہ عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرسکیں :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ/فوٹوفائل 

گزشتہ روز سندھ کیلئے پیش  کیے گئے 22 کھرب 44 ارب روپے کے سالانہ بجٹ  میں  کراچی کے لیے صحت، انفرا اسٹرکچر سمیت کئی منصوبے رکھے گئے ہیں۔

سندھ کا 22 کھرب 44 ارب روپے کا سالانہ بجٹ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے پیش کیا تھا ،وزیر اعلیٰ سندھ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 500 نئی ہائبرڈ بسوں کیلئے بجٹ میں 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا بجٹ اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی میٹروپولیٹن کی خصوصی گرانٹ کو 60 کروڑ سے بڑھا کر 65 کروڑ روپے کیا گیا ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کراچی کی گرانٹ 2.1  ارب سے بڑھا کر 3.1 ارب روپے کردی گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے اطفال کراچی کے لیے رقم 1.75ارب سے بڑھا کر 2.06ارب روپے کردی گئی ہے، جناح اسپتال کیلئے 4258 اسامیوں کے ساتھ مالی وسائل کو 7.12 ارب روپے سے بڑھا کر 11.21 ارب روپے سے زائد کردیا گیا ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں کراچی کڈنی سینٹر کو گرانٹ ان ایڈ کی مد 20 کروڑ روپے، ریڈ لائن کوریڈور سے منسلک نکاسی آب کی بہتری کیلئے تقریباً 13 ارب روپے،کراچی میں سندھ فارنزک سائنس لیب فعال کرنےکیلئے 50 کروڑ روپے،گجر نالے کی تعمیر کیلئے10 کروڑ  روپے اور سی ویو پر دیوار کی تعمیر کیلئے 36.5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا خطاب میں مزید کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود بھی کوشش کی ہے کہ عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرسکیں۔

مزید خبریں :