Geo News
Geo News

Time 12 جون ، 2023
دلچسپ و عجیب

ایسا ملک جہاں خواتین کی طلاق پر ناچ ، گا نے اور کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

طلاق کو ہمارے معاشرے میں برا سمجھا جاتا ہے پر دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں خواتین کی طلاق  پر خوشی منائی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق افریقی ملک موریطانیہ میں منفرد رواج ہے کہ خاتون کی طلاق پر  غم، افسوس اور شرم کے بجائے طلاق پارٹی رکھی جاتی ہے،  خواتین آپس میں ناچ ، گا نے اور کھانے کا اہتمام کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ خواتین کو مہندی بھی لگائی جاتی ہے اور  اس بات کو پھیلایا جاتا ہے کہ خاتون سے پھر سے شادی کی جا سکتی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق موریطانیہ میں طلاق عام ہے،   بہت سے لوگ 5 سے 10 شادیاں کر چکے ہیں،کچھ تو 20 سے زیادہ بھی شادیاں کر چکے ۔