دنیا
Time 12 جون ، 2023

سوڈان میں دوبارہ تصادم پر سعودی عرب اور امریکا کا اظہار تشویش

اپریل سے سوڈان میں جاری مسلح تصادم کے بعد سے اب تک ڈیٹا پروجیکٹ کے مطابق 1800 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوٹو فائل
اپریل سے سوڈان میں جاری مسلح تصادم کے بعد سے اب تک ڈیٹا پروجیکٹ کے مطابق 1800 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوٹو فائل

ریاض : سعودی عرب اور امریکا  نے سوڈان میں ایک دن کی جنگ بندی کے بعد دوبارہ لڑائی شروع ہونے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور امریکا نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ فورس نے جنگ بندی کے دوران اپنی فورسز کے کنڑول اینڈ کمانڈ کا مظاہرہ کیاجس کی وجہ سے انسانی امداد کی کارروائیاں ممکن ہو سکیں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم لڑائی دوبارہ شروع ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ  اپریل سے سوڈان میں جاری مسلح تصادم کے بعد سے اب تک ڈیٹا پروجیکٹ کے مطابق 1800 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :