Time 15 جون ، 2023
پاکستان

طوفان بپر جوائے کا خطرہ: گھروں میں کیا سامان موجود ہونا چاہیے؟ احتیاطی تدابیر جانیں

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بپر جوائے  کا آج  پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  طوفان کے اثرات کراچی پر نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں، اسی کے پیشِ نظر سندھ کے ساحلی علاقوں سے 73 ہزار افراد کی منتقلی ہوچکی ہے جب کہ کیٹی بندر سے انخلا مکمل کرلیا گیا ہے۔

چونکہ سمندری طوفان بپرجوئے تیزی سے کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں۔

فوری احتیاطی تدابیر:

* گاڑیوں میں فیول کی ٹنکی فُل کروالیں، اس کے علاوہ کچھ پیٹرول گھر پر بھی لاکر رکھ لیں۔

* ضروری اشیاء جیسے کھانے پینے کی چیزیں (راشن)، پانی، فرسٹ ایڈ کٹس اور ٹارچز وغیرہ پہلے ہی گھروں میں رکھیں۔

طوفان کے دوران اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں__فوٹو: فائل
طوفان کے دوران اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں__فوٹو: فائل

* اگر آپ کے گھروں میں پالتو جانور ہیں، تو انہیں گھر کے اندر کمروں میں رکھیں، باہر بالکونی یا چھت پر ہرگز نہ جانے دیں۔

* بہت سے افراد قربانی کے جانور لے آئے ہیں یا اجتماعی قربانی والے افراد  جانوروں کو ایک مضبوط پناہ گاہ یا چار دیواری میں رکھیں۔ 

طوفان کے دوران اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیر:

* طوفان کے دوران گھروں کی کھڑکیوں کو کسی چٹائی یا چادر سے ڈھک دیں یا پھر ماسکنگ ٹیپ لگائیں تاکہ کھڑکیاں نہ کُھل سکیں۔

* طوفان کے دوران کھڑکیوں سے دور رہیں اور بجلی کے آلات کو منقطع کریں۔

مزید خبریں :