13 جون ، 2023
وٹامن ڈی ایک ایسا جز ہے جو ہماری صحت اور مدافعتی نظام کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے۔
وٹامن ڈی سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ اچھی نیند کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔
مگر دنیا بھر میں کروڑوں افراد وٹامن ڈی کی کمی کے شکار ہوتے ہیں۔
ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب افراد وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا کررہے ہیں۔
وٹامن ڈی کی کمی کی متعدد نشانیاں اور علامات ہوتی ہیں جو عموماً بتدریج ظاہر ہوتی ہیں۔
ویسے تو سورج کی روشنی سے جسم کے لیے وٹامن ڈی کا حصول ممکن ہوتا ہے مگر اسے غذا کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ سپلیمنٹ کی شکل میں بھی وٹامن ڈی کو جسم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے مگر ایسا ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے، خود سے کوئی فیصلہ مت کریں۔
تو صحت کے لیے اس بہترین وٹامن کے حصول میں مدد فراہم کرنے والی غذاؤں کے بارے میں جانیں۔
مچھلی خاص طور پر چربی والی مچھلی میں وٹامن ڈی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
انڈوں کی زردی میں وٹامن ڈی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، خاص طور پر دیسی انڈوں کی زردی میں۔
گائے کی کلیجی میں بھی وٹامن ڈی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
دہی بھی وٹامن ڈی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔
فورٹیفائیڈ اورنج جوس میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار ہوتی ہے۔
گائے کے دودھ میں قدرتی طور پر متعدد قدرتی اجزا شامل ہوتے ہیں جن میں وٹامن ڈی بھی شامل ہے، مگر یہ مقدار کافی کم ہوتی ہے۔
اسی لیے فورٹیفائیڈ ملک کا استعمال وٹامن ڈی کے حصول کے لیے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
اس سے ہٹ کر مشرومز، سویا ملک اور فورٹیفائیڈ Breakfast Cereals میں بھی وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔