دنیا
Time 14 جون ، 2023

مغربی ممالک کا یوکرین کو اسلحہ فراہمی روکنا تنازع کا واحد حل ہے: پیوٹن

مغرب یوکرین میں روس کو شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بیان/ فائل فوٹو
مغرب یوکرین میں روس کو شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بیان/ فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہمی روک دیں۔

ایک بیان میں روسی صدر نے یوکرین سے جنگ کا حل بتاتے ہوئےکہا کہ مغرب یوکرین میں روس کو شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، یوکرین تنازع ختم کرنےکا واحد راستہ یہ ہےکہ مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہمی روک دیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ اسود کے اناج معاہدے سے نکلنے پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے روس سے خوراک کی فراہمی کے خطرات ختم  کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا  ہےکہ روس دنیا کو خوراک کی فراہمی روکنے سے متعلق دھمکیاں دینا بند کرے۔

اس کے علاوہ امریکا نے یوکرین کو مزید 325 ملین ڈالر فوجی امداد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

یوکرین کی تباہ حال عمارت
یوکرین کی تباہ حال عمارت

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ ایک سال سے جنگ کا سلسلہ جاری ہے  جس میں روس کی جانب سے یوکرین کے انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے جب کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں متعدد لوگ اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو  بیٹھے ہیں۔

مختلف ممالک نے روس کی جانب سے یوکرین پر کیے جانے والے حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :