Time 14 جون ، 2023
کاروبار

ورلڈبینک: پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت منظور

یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیرنو کے لیے منظور کی گئی ہے اور یہ رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی: ورلڈبینک/ فائل فوٹو
 یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیرنو کے لیے منظور کی گئی ہے اور یہ رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی: ورلڈبینک/ فائل فوٹو

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے مطابق یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیرنو کے لیے منظور کی گئی ہے اور یہ رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے، رقم سے خیبرپختونخوا کے 55 لاکھ سیلاب متاثرین کو فائدہ ہوگا۔

اسلامی ترقیاتی بینک کا اعلان

اس سے قبل اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا ۔

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کانفرنس

جنوری 2023 میں پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

سیلاب کے پاکستان پر اثرات

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے۔

7 جون کو جاری عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے، درآمدی خوراک، توانائی اور خام مال کی ادائیگی کےلیے زرمبادلہ کی قلت رہی جب کہ صنعتی پیداوار مارچ 2023 تک 25 فیصد کم رہی۔

مزید خبریں :