کھیل

گلوبل ٹی 20 کینیڈا کا تیسرا ایڈیشن: کونسے پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے؟

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا 20 جولائی سے 6 اگست تک ہو گا جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ فوٹو فائل
گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا 20 جولائی سے 6 اگست تک ہو گا جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ فوٹو فائل

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے تیسرے ایڈیشن میں 14 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کا تیسرا ایڈیشن 20 جولائی سے 6 اگست تک ہو گا جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 14 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ٹورنٹو نیشنلز کے اسکواڈ میں چار پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں جن میں شاہد آفریدی کو مارکی کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ زمان خان، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بھی ٹورانٹو نیشنلز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان وینکوور نائٹس کے مارکی پلیئر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کے عباس آفریدی کو مونٹیریال ٹائیگرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسامہ میر، حسین طلعت اور عثمان خان بریمپٹن وولوز میں شامل ہیں جبکہ مسیسواگا پینتھرز میں شعیب ملک کو مارکی پلیئر  کے طور پر شامل کیا گیا ہے، شاہنواز داہانی اور اعظم خان بھی اسی ٹیم میں شامل ہیں۔

افتخار احمد سرے جیگوارز کے مارکی پلیئر ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث بھی سرے جیگوارز کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں :