کھیل

لنکا پریمیئر لیگ: 10 پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب ، کس کو کتنا معاوضہ ملا؟

لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں نے پری آکشن سائننگ کی تھی، 10 کھلاڑیوں کا آکشن میں انتخاب کرلیا گیا/فوٹوفائل
لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں نے پری آکشن سائننگ کی تھی، 10 کھلاڑیوں کا آکشن میں انتخاب کرلیا گیا/فوٹوفائل

لنکا پریمیئر لیگ کےچوتھے ایڈیشن کےلیے  پلیئرز آکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں  پاکستان کے 13 کرکٹرز 31  جولائی سے 22 اگست تک ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں نے پری آکشن سائننگ کی تھی، 10 کھلاڑیوں کا آکشن میں انتخاب کرلیا گیا۔

 بی لوو کینڈی نے  پاکستانی کھلاڑیوں کو کتنے معاوضے  پر حاصل کیا؟

بی لوو کینڈی کی ٹیم  نے محمد حسنین کو 34 ہزار ڈالرز  اور آصف علی کو 30 ہزارڈالرز، محمد حارث کو 20 ہزار اور عامر جمال کو 10 ہزار ڈالرزمیں منتخب کیا ۔

فخر زمان نے بی لوو کینڈی کی ٹیم کے ساتھ پری آکشن معاہدہ سائن کیا ہوا ہے۔

جافا کنگز : شعیب ملک اور زمان خان کتنے معاوضے پر منتخب ہوئے؟

جافنا کنگز کی ٹیم کے لیے شعیب ملک  50  ہزار ڈالرز اور زمان خان 30 ہزارڈالرز میں منتخب کرلیےگئے۔

دمبولا اورا: شاہنواز داہانی   20 ہزار ڈالر میں منتخب 

شاہنواز داہانی کو دمبولا اورا ٹیم نے 20 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا۔

کولمبو اسٹرائیکر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو  کتنے ہزار ڈالرز میں خریدا؟

کولمبو اسٹرائیکر نے افتخار احمد کو 50 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا، فاسٹ بولر وہاب ریاض 40 ہزارڈالرز اورمحمد نواز 30 ہزار ڈالرز میں کولمبو کا حصہ بنے جب کہ کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نےکولمبو سےپری آکشن معاہدہ سائن کیا تھا۔

کن کھلاڑیوں کو خریدار نہ مل سکا؟

عماد وسیم، اعظم خان، فہیم اشرف، سرفراز احمد، حیدرعلی، عمراکمل اور شرجیل خان کو کوئی خریدارنہ ملا۔

مزید خبریں :