Time 17 جون ، 2023
پاکستان

شہریار آفریدی 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے شہریار آفریدی کو کمرہ عدالت میں ہی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی/ اسکرین گریب
عدالت نے شہریار آفریدی کو کمرہ عدالت میں ہی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی/ اسکرین گریب

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے شہریارآفریدی کومتعلقہ مجسٹریٹ کےسامنے پیش کرنےکاحکم دیا تھا اور عدم پیشی پر ہائیکورٹ نے 19جون سے توہین عدالت کی کارروائی کاعندیہ دیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہریارآفریدی کےخلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج کیس کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہریارآفریدی کا فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ کرانی ہے جس کے لیے 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

شہریار آفریدی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز سوشل میڈیاسے حاصل کی گئیں تو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔

دوران سماعت شہریار آفریدی کی فیملی سے ملاقات کروانے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو کمرہ عدالت میں ہی فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سنے کےبعد پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے کچھ دیر بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور شہریار آفریدی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔

شہریار آفریدی کی عدالت میں گفتگو

اسلام آبادکچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے رانا ثنااللہ کو جیل میں ڈالا تھا، کیا اب وہ یہ سب کرا رہے ہیں؟

اسلام آبادکچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے رانا ثنااللہ کو جیل میں ڈالا تھا، کیا اب وہ یہ سب کرا رہے ہیں؟

مزید خبریں :