Time 18 جون ، 2023
پاکستان

'جو سمجھتے ہیں ہم چھپکلی اور لال بیگ سے ڈرتے ہیں وہ یہاں آکر دیکھیں'

عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی جہاں مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں وہیں خواتین بھی اس بار کسی طور پیچھے نہیں ۔

خواتین نے کراچی میں مویشی منڈی سجالی ہے جہاں دو دانت کی گائے، لمبے سینگ والا بکرا، بھاری بھرکم دنبے خواتین نہ صرف سنبھال رہی ہیں بلکہ خریداروں سے بھاؤ تاؤ بھی کررہی ہیں۔

فوٹوجیو نیوز
فوٹوجیو نیوز 

شادمان کی مویشی منڈی میں ایسی خواتین بھی ہیں جنہوں نے چھتوں پربڑی محنت اور محبت سے خوبصورت جانور پالے ہیں یہی وجہ ہے کہ   وہ اپنے بکرے کم داموں بیچنے کو تیار نہیں ہیں۔

فوٹوجیو نیوز
فوٹوجیو نیوز 

مویشی پال خاتون شہناز کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  بکرے ہی نہیں بلکہ مویشی پال خواتین دودانت کی گائے بھی فروخت کررہی ہیں۔

فوٹوجیو نیوز
فوٹوجیو نیوز 

 مویشی منڈی میں شامل ایک خاتون  کا کہنا تھا کہ گھر کی خواتین زبردستی اپنے شوہروں کو کھینچ کریہاں لے آئی ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ جو سمجھتے ہیں ہمیں چھپکلی اور لال بیگ سے ڈرلگتا ہے تو مویشی منڈی آئیں اورہمارا حوصلہ دیکھیں۔

مزید خبریں :