Time 18 جون ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ فونٹ اسٹائل اور سائز بدلنے کی ٹِرکس جانتے ہیں؟

دونوں ٹِرکس کا علم بہت کم افراد کو ہے / فائل فوٹو
دونوں ٹِرکس کا علم بہت کم افراد کو ہے / فائل فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے جو اب لگ بھگ ہر اسمارٹ فون صارف استعمال کرتا ہے۔

واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے اور اس کا استعمال لوگ اپنے دوستوں ساتھیوں اور پیاروں سے رابطے کے لیے کرتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو علم ہے کہ آپ واٹس ایپ میں اپنے ٹیکسٹ میسجز کا فونٹ بھی تبدیل کرسکتے ہیں؟

اس کے ساتھ ساتھ آپ واٹس ایپ فونٹ کا سائز بھی بدل سکتے ہیں۔

جی ہاں یہ دونوں فیچرز استعمال کرنا بہت آسان ہے۔

یہ فیچرز کافی عرصے سے اس ایپ میں موجود ہیں مگر بیشتر افراد کو اس کا علم ہی نہیں۔

فونٹ تبدیل کرنے کا طریقہ

آپ واٹس ایپ ٹیکسٹ کا فونٹ تبدیل کر سکتے ہیں / فائل فوٹو
آپ واٹس ایپ ٹیکسٹ کا فونٹ تبدیل کر سکتے ہیں / فائل فوٹو

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کوئی بھی چیٹ اوپن کرکے میسج ٹائپ کریں۔

اس کے بعد میسج کو سینڈ کرنے سے پہلے سلیکٹ کریں تو پوپ اپ میسج نظر آئے گا جس میں موجود تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں۔

وہاں آپ کے سامنے بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو کے ساتھ مونو اسپیس کا آپشن نظر آئے گا جو بنیادی طور پر ٹائپ رائٹر فونٹ ہے۔

مونو اسپیس کو سلیکٹ کرنے پر آپ کے میسج کا فونٹ تبدیل ہو جائے گا۔

اس کا ایک اور طریقہ بھی ہے، اس کے لیے میسج کے آگے اور پیچھے 3 بار ``` سمبل استعمال کریں۔

فونٹ سائز تبدیل کریں

فونٹ کا سائز بھی بدل سکتے ہیں / اسکرین شاٹ
فونٹ کا سائز بھی بدل سکتے ہیں / اسکرین شاٹ

اس کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں چیٹس کے آپشن میں جائیں۔

چیٹس کے اندر فونٹ سائز کلک کریں گے تو اسمال، میڈیم اور لارج کے آپشنز نظر آئیں گے، جس میں سے آپ اپنی مرضی سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

جو آپشن متنخب کریں گے اس کے مطابق چیٹ فونٹ کا حجم تبدیل ہو جائے گا۔

مزید خبریں :