کے پی بجٹ: کم سے کم اجرت، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی، اخراجات کیلئے 462 ارب 16 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں— فوٹو: فائل
خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی، اخراجات کیلئے 462 ارب 16 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں— فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی، اخراجات کیلئے 462 ارب 16 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 26 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ساڑھے 17 فیصد بڑھادی گئی  ہے، معذور ملازمین کا کنونس الاؤنس 100 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔

بجٹ منظوری کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا حمایت اللہ خان نے کہا کہ کابینہ نے 4 ماہ یکم جولائی سے 31 اکتوبر تک بجٹ کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اخراجات پر 25 فیصد کٹ لگایا ہے۔ بحٹ میں 462 ارب روپے اخراجات کیلئے مختص ہیں جبکہ 350 ارب روپے کا کرنٹ اور غیرترقیاتی بجٹ ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 112 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ بجٹ نہ سرپلس ہے اور نہ ہی خسارے کا بجٹ ہے۔ ہم نے کوئی قرضہ نہیں لیا۔ 4 ماہ میں اسٹیٹ بینک سے کوئی اوور ڈرافٹ نہیں بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 26 ہزار سے بڑھا 32 ہزار روپے مقرر کی ہے ۔  پولیس کیلئے راشن الاؤنس 600 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کردیا ہے۔ پنش میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی اسامیاں پیدا کرنے پر پابندی ہوگی، نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی۔  

مزید خبریں :