Geo News
Geo News

Time 20 جون ، 2023
دنیا

طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد دوسری مرتبہ سرعام سزائےموت پر عمل درآمد

طالبان حکام نےقتل کےالزام میں ملزم کو صوبے لغمان میں فائرنگ کرکے سزائے موت پر عمل درآمد کیا— فوٹو: فائل
طالبان حکام نےقتل کےالزام میں ملزم کو صوبے لغمان میں فائرنگ کرکے سزائے موت پر عمل درآمد کیا— فوٹو: فائل

افغان طالبان حکام کی جانب سےاقتدارمیں آنےکے بعد دوسری مرتبہ سرعام سزائےموت پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکام نےقتل کےالزام میں ملزم کو صوبے لغمان میں فائرنگ کرکے سزائے موت پر عمل درآمد کیا۔

سزائے موت پر عمل کے وقت 2 ہزار افراد وہاں موجود تھے۔

طالبان حکام کےمطابق سزائےموت پانے والا شخص 5 افراد کے قتل کا مجرم تھا۔ خیال رہے کہ ا س سےقبل گزشتہ سال دسمبر میں افغانستان میں سرعام سزائے موت دی گئی تھی۔