Time 21 جون ، 2023
پاکستان

دوست ممالک نے سرمایہ کاری کیلئے 20 سے 25 ارب ڈالرز مختص کر دیے، یہ پلان اے ہے: مصدق ملک

جس چیز کو پلان بی کہا جا رہا تھا آج وہ لوگوں کے سامنے آگیا ہے، دوست ممالک سے بات طے کرلی گئی ہے کہ وہ کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم — فوٹو: فائل
جس چیز کو پلان بی کہا جا رہا تھا آج وہ لوگوں کے سامنے آگیا ہے، دوست ممالک سے بات طے کرلی گئی ہے کہ وہ کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم — فوٹو: فائل

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تین مختلف ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 20 سے 25 ارب ڈالرز مختص کر دیے، حقیقت میں اب یہ پلان اے اور آئی ایم ایف پلان بی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں حکومتی پلان بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس چیز کو پلان بی کہا جا رہا تھا آج وہ لوگوں کے سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ کار کے پیچھے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور چین جیسے دوست ممالک کی یقین دہانیاں ہیں، ان ممالک سے یہ بات طے کرلی گئی ہے کہ وہ کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کیلئے تین سطحوں پر کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن میں سے ایک کمیٹی کی سربراہی خود وزیراعظم کریں گے جس میں کابینہ کے اراکین اور آرمی چیف بھی ہوں گے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں اگلے پانچ سے سات سال کیلئے 112 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پلان پیش کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :