کینسر جیسے موذی مرض سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ یہ سرطان سے بچاؤ میں مددگار ہیں/ فائل فوٹو
اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ یہ سرطان سے بچاؤ میں مددگار ہیں/ فائل فوٹو

 دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس مرض کی تشخیص اگر ابتدا میں ہوجائے تو مریض کی زندگی بچائی جاسکتی ہے لیکن اسٹیج تھری اور اسٹیج فور کے کینسر کے مریض زیادہ تر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کینسر کی اقسام 100 سے بھی زیادہ ہے لیکن کینسر  جیسے مرض کی بڑی وجہ صحت مند طرز زندگی سے دوری  اور مرچ مصالحوں سمیت کھانوں میں ملاوٹ اور کیمیکل کا زیادہ استعمال ہے۔

تاہم آج ہم آپ کو قدرتی طور پر کینسر سے بچنے کے طریقے بتاتے ہیں جن کو آزما کر آپ کینسر کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور  غذاؤں کا استعمال بڑھادیں کیونکہ یہ سرطان سے بچاؤ میں مددگار ہیں، خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والا چھاتی کے سرطان کے بچاؤ کیلئے نہایت مؤثر ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ پھل اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے جبکہ سبز چائے بھی اینٹی آکسیڈنیٹ کا ذریعہ ہے۔

ادرک کا استعمال:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگر آپ سرطان سے بچنے  کیلئے سستا اور آسان حل چاہتے ہیں تو اپنے کھانوں میں ادرک کے استعمال کو بڑھا دیجیے، اس کے علاوہ ادرک نظام ہاضمہ کو نقصان پہنچانے والے بیکٹریا کو بھی ختم کرتا ہے جو پیٹ کے سرطان کی وجہ بنتے ہیں۔

پروٹین کا استعمال کم کردیں 

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگر آپ پروٹین کا زیادہ استعمال کررہے ہیں تو اسے آپ کو کم کر دینا چاہیے کیونکہ پروٹین کا زیادہ استعمال بھی کینسر کا سبب بنتا ہے۔

سگریٹ کا استعمال:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کی عادت 90 فیصد  پھیپھٹروں کے سرطان کی وجہ ہے، سگریٹ نوشی کے عادی  انسان کی عمر بھی گھٹ جاتی ہے اور وہ جلدی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

موٹاپا :

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماہرین کی جانب سے عوام کو وزن کنٹرول کرنے کا اس لیے  بھی کہا جاتا ہے کیونکہ موٹاپا بھی کینسر کا سبب بنتا ہے۔

ماہرین کے مطابق وزن کا زیادہ ہونا بریسٹ کینسر کی ایک وجہ بنتا ہے جس کیلئے ماہرین ورزش کرنے کا  مشورہ دیتے ہیں۔

ہری سبزیوں کا استعمال:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہری سبزیوں میں قدرت نے بہت سی افادیت چھپا رکھی ہے جن میں سے ایک کینسر سے بچنے کا ذریعہ بھی ہے، ماہرین کے مطابق کچی سبزیاں اور پھلوں کا استعمال ہر فرد کو کرنا چاہیے  اس سے صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نوٹ: یہ معلومات طبی جریدوں میں شائع مضمون پر مبنی ہے، اس حوالے سے قارئین اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

مزید خبریں :