23 جون ، 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمراورشاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے اسد عمراورشاہ محمود کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظورکی۔
عدالت نے 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے 3 روز قبل شاہ محمود اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی اور پھر دونوں ایک ہی گاڑی میں بھاگ نکلے تھے۔
جس کے بعد گزشتہ روز شاہ محمود قریشی اور اسدعمر نے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت لی تھی۔