Time 24 جون ، 2023
پاکستان

سابق وزیراعظم نوازشریف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بری

سابق وزیراعظم کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں، نئے قانون کے تحت یہ کیس نہیں بن سکتا: وکیل نواز شریف/ فائل فوٹو
سابق وزیراعظم کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں، نئے قانون کے تحت یہ کیس نہیں بن سکتا: وکیل نواز شریف/ فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بری کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بری کیا۔

نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا، سابق وزیراعظم کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں،  نئے قانون کے تحت یہ کیس نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں :