Time 25 جون ، 2023
کاروبار

آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لےلی گئی

بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کی شرط عائد کی گئی تھی اور آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض اٹھایا تھا/ فائل فوٹو
بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کی شرط عائد کی گئی تھی اور آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض اٹھایا تھا/ فائل فوٹو

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ  پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لےلی گئی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنےکی چھوٹ دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنےکی شرط عائد کی گئی تھی اور  آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض اٹھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔

اس کے علاوہ 2 ہزار سی سی سے بڑی لگژری گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کھاد کی فروخت پر 3 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقاتوں اور رابطوں سے یہ پیشرفت ممکن ہوئی ہے، وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں رابطوں اور ملاقاتوں سے بریک تھرو ہوا ہے۔

مزید خبریں :