پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس، فروغ نسیم وزیراعظم کے وکیل مقرر

فروغ نسیم وزیر اعظم کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ فوٹو فائل
فروغ نسیم وزیر اعظم کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ فوٹو فائل

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے ذریعے عام شہریوں کے ٹرائلز کا کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کے ذریعے سویلنز کے ٹرائل کے کیس میں بیرسٹرفروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے، فروغ نسیم وزیر اعظم کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔

تاہم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے اعتراضات کے بعد 9 رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا اور چیف جسٹس نے 7 رکنی نیا بینچ تشکیل دے دیا۔

بعد ازاں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اب 7 رکنی بینچ ہی کیس کی سماعت کرے گا۔

 گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا کہ منگل تک کیس کا فیصلہ کر سکتے ہيں۔

مزید خبریں :