26 جون ، 2023
پاکسانی گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے ’پسوڑی‘ کا بالی وڈ پر راج برقرار ہے۔
کیارا ایڈوانی اور کارتکھ آریان کی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ میں پسوڑی گانا شامل کر لیا گیا۔
گانے کا ریمیک ارجیت سنگھ اور تلسی کمار نے گایا مگر بھارتیوں کے دلوں کو نیا پسوڑی کچھ خاص نہ لبھایا۔
کسی نے سوال کیا کہ آخر ایک ماسٹر پیس کو برباد کیوں کیا گیا؟ تو کسی نے کہا ایک تو پیر کا دن اوپر سے پسوڑی کا ریمیک، کسی نے اصلی اور ریمیک پسوڑی کا موازنہ کیا تو کوئی بولا کہ ماسٹر پیس کو تباہ کرنے پر بالی وڈ کو شرم آنی چاہیے، اس کے لیے اریجیت سنگھ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔